۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
صیہونی دہشتگردوں کا شام پر بڑا حملہ

حوزہ/ شام کی وزارت دفاع نے ملک کے مرکزی علاقے میں کچھ جگہوں پر اسرائیل کے میزائیل حملے کی خبر دی ہے جس میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے اور ایک بچی سمیت 7 افراد زخمی ہوئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شامی ذرائع کے مطابق، اسرائیل نے جمعے اور سنیچر کی درمیانی شب 8 بج کر 23 منٹ پر یہ حملہ کیا۔ اسرائیل نے بحیرۂ روم سے مرکزی علاقے پر کئی میزائیل مارے۔

رپورٹ کے مطابق، صیہونی فائٹر طیاروں کی شامی علاقوں پر بمباری چند سالوں میں یہ اپنے نوعیت کا بڑا حملہ تھا۔جس کے ذریعے شامی صوبہ حماہ کے حساس علاقے مصیاف کو نشانہ بنایا گیا یہ حملہ میڈیٹرین سی سے انجام دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق،صیہونی فوج کی جانب سے پہلی دفعہ اس علاقے کو شام پر حملے میں استعمال کیاگیا شامی نیوز ایجنسی کے مطابق صیہونی طیاروں نے 32 کے قریب میزائل فائر کیے جن میں سے 26 میزائلوں کو شامی ائیر ڈیفنس فورس نے ہوا میں ہی تباہ کردیا ان حملوں کو چار سے پانچ دفعہ وقفے وقفے سے انجام دیا گیا جن کا دورانیہ تقریبا ایک گھنٹے تک رہا۔

اطلاعات کے مطابق،اس شدید حملے میں ایک شہری سمیت پانچ شامی جوان شہید اور 7 زخمی ہوئے شہیدوں میں سے 3 ائیر ڈیفنس فورس کی جوان ایہم حسین،یزن احمد اور عمار جبیلی شامل ہیں یہ تینوں جوان اس وقت اسرائیلی میزائل کا نشانہ بنے جب وہ ایک میزائل لانچر کو ریلوڈ کررہے تھے ایک خبر کے مطابق اس حملوں کا واضح ہدف شامی ائیر ڈیفنس میزائل سیسٹم کو تباہ کرنا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .